لاہور:(دنیا نیوز) صوبائی دارالحکومت کے علاقے ہربنس پورہ کے قریب ایک شخص نے چھریوں کے وار کر کے اپنی بیوی اور ساس کو قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق شوہر نے بیوی اور ساس کو گھریلو ناچاقی پر قتل کیا، لبنیٰ کا اپنے شوہر امجد کے ساتھ جھگڑا چل رہا تھا، ملزم نے بیوی کو قتل کرنے کے بعد ساس مریم پر بھی چھریوں کے وار کیے۔
اس حوالے سے پولیس کی جانب سے مزید بتایا گیا کہ ملزم امجد موقع سے فرار ہوگیا جس کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔