فیصل آباد ایئرپورٹ، شارجہ جانے والے مسافر سے 1200 گرام سے زائد منشیات برآمد

فیصل آباد ایئرپورٹ، شارجہ جانے والے مسافر سے 1200 گرام سے زائد منشیات برآمد

ترجمان اے ایس ایف کے مطابق ایئرپورٹس سکیورٹی فورس نے فیصل آباد ایئر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے شارجہ جانے والے مسافر سے 1200 گرام سے زائد منشیات برآمد کر لی۔ مسافر سے 1048 گرام آئس ہیروئن اور 192 گرام براؤن ہیروئن برآمد کی گئی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ مسافر حافظ محمد اختر نے ہیروئن بیگ کی تہ میں مہارت سے چھپا رکھی تھی تاہم اے ایس ایف کے عملے نے سامان کی تلاشی کے دوران منشیات برآمد کر کے سمگلنگ کی کوششں ناکام بنا دی-

ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد برآمد شدہ منشیات سمیت مزید قانونی کارروائی کے لئے اے این ایف حکام کے حوالے کر دیا گیا۔