ڈیرہ غازی خان میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ، تین افراد جاں بحق

ڈیرہ غازی خان میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ، تین افراد جاں بحق

ڈیرہ غازی خان کے علاقہ تھانہ صدر گجوجی پل کے نزدیک نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے تین افراد جاں بحق ہو گئے، لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔ پولیس کے مطابق قتل کرنے کی وجوہات دیرینہ دشمنی ہے جس کے شواہد اکٹھے کئے جا رہے ہیں، قانونی کاروائی شروع کر دی گئی ہے۔

ملزمان کو گرفتار کرنے کے لئے سپیشل ٹیم نے کارروائی شروع کر دی ہے، ملزمان کو جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔