کوئٹہ: سی ٹی ڈی کی کارروائی، فائرنگ کے تبادلے میں 4 منشیات فروش ہلاک

کوئٹہ: سی ٹی ڈی کی کارروائی، فائرنگ کے تبادلے میں 4 منشیات فروش ہلاک

سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق سی ٹی ڈی نے خفیہ اطلاع پر ہزار گنجی میں کارروائی کی، ملزمان سے فائرنگ کے تبادلے میں 4 منشیات فروش ہلاک ہو گئے جبکہ ملزمان کے زیر استعمال ٹرک سے منشیات اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ ہلاک ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا، ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔