اوکاڑہ : تھانہ صدر کی حدود میں پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک، 3 فرار

Published On 19 December,2022 12:34 am

اوکاڑہ : (دنیا نیوز ) اوکاڑہ کے تھانہ صدر کی حدود میں پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو ہلاک جبکہ 3 فرار ہوگئے۔

اوکاڑہ پولیس کے مطابق تھانہ صدر کی حدود میں واقع نواحی گاؤں 28 ٹو ایل میں ڈاکوؤوں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا جبکہ اس کے تین ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بھاگ جانے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔

پولیس حکام نے بتایا کہ مقابلے کے دوران ہلاک ہونے والے ڈاکو کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی جبکہ فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کیلئے ناکہ بندی کر دی گئی ہے۔