قصور:(ویب ڈیسک) مانگا منڈی موڑ کے قریب خاتون نے ایمبولینس میں بچے کو جنم دے دیا۔
تفیصلات کے مطابق شائستہ نامی خاتون کو طبعیت بگڑنے پر ٹی ایچ کیو ہسپتال چونیاں سے ریسکیو 1122 کی ایمبولینس میں لاہور ریفر کیا جارہا تھا۔
مانگا منڈی موڑ کے قریب مریضہ کی طبیعت زیادہ خراب ہوئی تو ایمبولینس میں موجود افضل نامی اہلکار نے کمال مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے بچے کی دلادت کروائی۔
بعدازاں ماں بیٹے کو لاہور ہسپتال میں منتقل کردیا گیا۔