پنجاب اسمبلی کی ممکنہ تحلیل کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

Published On 19 December,2022 04:59 pm

لاہور: ( دنیا نیوز ) پنجاب اسمبلی کی ممکنہ تحلیل کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔

شہری نامدار علی کی جانب سے دائر کردہ درخواست میں عمران خان، پرویز الٰہی، الیکشن کمیشن، چیف سیکرٹری سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست گزار کی جانب سے موقف اپنایا گیا کہ 18 دسمبر کو پرویز الٰہی نے کہا کہ اسمبلی اپنی آئینی مدت پوری کرے گی، عمران خان کی ہدایت پر پرویز الٰہی کا اسمبلی تحلیل کرنا آئین و قانون کی خلاف ورزی ہے۔

لاہور ہائیکورٹ میں دائر کردہ درخواست میں کہا گیا کہ پنجاب اسمبلی کی تحلیل سے صرف عمران خان کو فائدہ ہوگا، معاشی صورتحال بھی الیکشن کی متحمل نہیں ہو سکتی۔