لاہور:(دنیا نیوز) ہائیکورٹ نے مسلم لیگ (ن) کی سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان کے انتخاب کے خلاف درخواست سماعت کے لئے منظور کر لی۔
لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے ن لیگ کے سیف الملوک کھوکھر کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ سپیکر کے انتخاب میں بیلٹ پیپرز پر سیریل نمبر درج کر کے آئین کی خلاف ورزی کی گئی۔
عدالت نے ابتدائی دلائل سننے کے بعد نومنتخب سپیکر سبطین خان، پنجاب حکومت اور سیکرٹری اسمبلی کو نوٹس جاری کر دئیے جبکہ اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو معاونت کے لئے طلب کر لیا۔