پاکستان مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت حسین اسلام آباد روانہ ہوگئے۔ مولانا فضل الرحمن کے ساتھ ٹیلی فونک رابطہ بھی ہوا ہے۔
سابق وزیر اعظم چودھری شجاعت حسین اپنے صاحبزادے وفاقی وزیر سالک حسین کے ہمراہ لاہور سے اسلام آباد گئے ہیں جہان پر وہ اہم ملاقاتیں کریں گے۔
ترجمان کے مطابق چودھری شجاعت حسین کو سپریم کورٹ نے کل نہ طلب کیا نہ ہی وہ سپریم کورٹ میں پیش ہوں گے۔
چودھری شجاعت حسین اور مولانا فضل الرحمن کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ بھی ہوا ہے، سپریم کورٹ کیس، اتحادی معاملات پر بات چیت کی گئی۔