لاہور:(دنیا نیوز) پنجاب اسمبلی کے 19 نو منتخب ارکان نے حلف اٹھا لیا، تحریک انصاف کے 15، ن لیگ کے 3 اور ایک آزاد رکن شامل ہے جبکہ فیصل آباد سے منتخب ایم پی اے علی افضل ساہی نے بھی حلف لے لیا۔
پنجاب اسمبلی کے سپیکر چودھری پرویز الٰہی نے پی ٹی آئی کے 15 نو منتخب ارکان اسمبلی سے حلف لیا، حلف اٹھانے والوں میں فیصل آباد سے رکن صوبائی اسمبلی علی افضل ساہی، زین قریشی، حسن ملک، عرفان اللہ نیازی، میاں محمد اعظم، مہر محمد نواز بھروانہ، خرم شہزاد ورک، میاں اکرم عثمان شامل ہیں۔
شبیر احمد گجر، ملک ظہیر عباس کھوکھر، محمد غلام سرور، عامر اقبال شاہ، محمد معظم، قیصر عباس خان، سردار سیف الدین کھوسہ، آزاد رکن اسمبلی پیر رفیع الدین نے بھی حلف اٹھا لیا۔
حلف کے موقع پر مہمان گیلری میں شاہ محمود قریشی اور زین قریشی کی اہلیہ بھی موجود تھے۔