لاہور:(دنیا نیوز) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے 30 اگست سے پہلے انتخابی شیڈول جاری کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پرویز الہٰی ہی نئے وزیراعلیٰ پنجاب ہونگے، آصف زرداری نے دو بھائیوں کو لڑانے کی کوشش کی، ملکی معیشت ملکی سلامتی کا معاملہ بن چکی، آئی ایم ایف نے پیسے نہ دیئے تو ڈالر 245 روپے تک پہنچ جائے گا۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ عقل کے اندھےعمران خان کے خلاف آرٹیکل 6 لگانے کی بات کرتے ہیں، حکومت کی تابوت میں آخری کیل رانا ثنا اللہ ٹھونکے گا، مفتاح اسماعیل جس ہنسی کیساتھ مفتا لگاتا ہے لعنت ہے، لاہوریوں نے تو اسحاق ڈار کی واپسی کی تاریخ دی ہوئی تھی۔
انہوں نے مزید کہا کہ آنیوالے وقت میں پاکستان وہاں پہنچ سکتا ہے جہاں چلانے کیلئے کوئی سیاسی جماعت نہ ہو، فضل الرحمان اپنی جیب سے مال نہیں لگاتے، زرداری نے نواز شریف کا مقابلہ کرنے کیلئے دولت اکٹھی کی تھی۔