لاہور:(دنیا نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف کے زیر صدارت اجلاس میں سپریم کورٹ میں زیر سماعت معاملے پر مشاورت کی گئی۔
وزیراعظم کے زیرصدارت ماڈل ٹاؤن میں اجلاس ہوا، وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے حوالے سے عدالت میں زیر سماعت کیس بارے مشاورت کی گئی، پنجاب کی سیاسی صورتحال پر غور کیا گیا۔
شہباز شریف کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں آئندہ کی حکمت عملی بھی طے کرلی گی۔
قبل ازیں پارٹی ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ فوری طور پر پنجاب کابینہ تشکیل دی جائے۔
بعدازاں وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی کابینہ نے گورنر ہاؤس میں حلف اٹھا لیا۔
گورنر ہاؤس میں پنجاب کابینہ کی تقریب حلف برداری کا انعقاد کیا گیا، تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گی، گورنر بلیغ الرحمان نے صوبائی وزرا سے حلف لیا۔
حلف اٹھانے والوں میں رانا اقبال، مہر اعجاز آچلانہ، ملک ندیم کامران، بلال یاسین، یاور زمان ،منشا اللہ بٹ، رانا مشہود، خواجہ عمران نذیر، حسن مرتضیٰ، بلال اصغر وڑائچ، اسد کھوکھر،احمد علی اولکھ، صبا صادق، رانا لیاقت علی اور سیف الملوک کھوکھر شامل ہیں۔
پنجاب کابینہ میں مزید جن وزرا نے حلف اٹھایا ان میں فدا حسین وٹو، سبطین بخاری، عمران خالد بٹ، مجتبیٰ شجاع الرحمان، خواجہ سلمان رفیق، صدیق بلوچ، جہانگیر خانزادہ، کاظم پیرزادہ، اقبال گجر، خلیل طاہر سندھو، ذیشان رفیق، ثانیہ عاشق، عظمیٰ بخاری، چودھری شفیق، کرنل (ر) ایوب، چودھری اقبال گجر، تنویر اسلام سیٹھی، رانا اعجاز نون، غلام قاسم، کرنل (ر) رانا محمد طارق، ظہیر اقبال، علی حیدر گیلانی، قاسم عباس لنگا، ملک اسد کھوکھر، اشرف انصاری شامل ہیں۔
پنجاب کے کل 37 وزرا نے حلف اٹھایا، ملک احمد خان، خواجہ سلمان رفیق، عطا اللہ تارڈ اور اویس لغاری نے حلف نہیں اٹھایا۔