پنجاب، خیبرپختونخوا اور سندھ میں نہروں کی بندش کا سالانہ شیڈول جاری

Published On 19 December,2022 05:33 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز)وزارت آبی وسائل نے پنجاب ، سندھ اور خیبرپختونخوا میں سالانہ نہروں کی بندش کا شیڈول جاری کردیا گیا۔

پنجاب ، سندھ اور خیبرپختونخوا کی صوبائی وزارت آبپاشی نے نہروں کی سالانہ بندش کا نوٹیفکیشن جاری کریا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ میں نہریں 6سے 20جنوری تک، پنجاب میں 26 دسمبر سے 30 جنوری تک جبکہ خیبرپختونخوا میں سالانہ نہروں کی بندش 10 جنوری سے 9 فروری تک ہوگی۔

پنجاب میں لوئر جہلم نہر 26 دسمبر تا13 جنوری بند رہے گی، قادر آباد بلوکی لنک نہر 27 دسمبر تا 13 جنوری تک جبکہ بلوکی سلیمانکی لنک کینال 29 دسمبر سے 15 دسمبر تک بند رہے گی،تھرکنال 13 سے 30 جنوری تک ، تریمو سدنائی لنک کینال 10سے 27 جنوری تک ، تونسہ کینال 31 دسمبر سے 17جنوری تک بند رہے گی۔

سندھ میں سکھر بیراج کنال 6 سے 20 جنوری تک جبکہ خیبرپختونخوا میں نہریں 10 جنوری سے 9 فروری تک بند رہیں گی۔