خانیوال : سوشل میڈیا پراسلحہ کی نمائش کرنے والا ملزم گرفتار

Published On 19 December,2022 03:49 am

خانیوال : ( دنیا نیوز ) خانیوال پولیس کی جانب سے سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ۔

پولیس کے مطابق ملزم نے رائفل کے ساتھ اپنی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کی تھی، ویڈیو سامنے آنے کے بعد ملزم کے خلاف کارروائی کی گئی۔

پولیس حکام نے مزید بتایا کہ ملزم کو گرفتار کر کے اسکے قبضہ سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔