لاہور: (دنیا نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے ایک اور احسن اقدام اٹھاتے ہوئے لاہور میں 300 ہائبرڈ بسیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیر اعلیٰ نے یہ فیصلہ ماحول دوست اقدام کے تحت کیا، پہلے مرحلے میں 300 ہائبرڈ بسیں خریدنے کی منظوری دی جائے گی، 200 نئے بس سٹاپ بھی بنیں گے۔
چودھری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نئی ہائبرڈ بسیں پرائیویٹ آپریٹرز کے ذریعے چلائے گی۔
واضح رہے کہ پاکستان کا دوسرا بڑا شہر لاہور جو 11 ملین سے زیادہ آبادی پر مشتمل ہے ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) پر دنیا کے دس آلودہ ترین شہروں میں پہلے نمبر پر ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کے اقدام سے لاہور میں فضائی آلودگی کم کرنے میں مدد ملے گی۔