کراچی : بریگیڈ میں ڈاکوؤں کی فائرنگ ، اے ایس آئی شہید

Published On 30 January,2023 04:01 am

کراچی : ( دنیا نیوز ) صوبائی دارالحکومت کے علاقے بریگیڈ میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید ہو گیا۔

ڈی آئی جی ایسٹ مقدس حیدر کے مطابق پولیس اہلکار جھگڑے کی اطلاع پر جا رہے تھے کہ راستے میں ڈاکوؤں نے پولیس پر فائرنگ کر دی۔

مقدس حیدر نے بتایا کہ ملزمان کی فائرنگ سے اسسٹنٹ سب انسپکٹر ( اے ایس آئی ) اقبال کو 4 گولیاں لگیں جس سے وہ جاں بحق ہو گیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والے ملزمان کی تعداد 2 تھی جن کی تلاش کیلئے ناکہ بندی کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ 

Advertisement