کراچی میں کسٹمز کی کارروائیاں ، کروڑوں روپے مالیت کی شراب برآمد

Published On 29 January,2023 01:55 pm

کراچی : (ویب ڈیسک ) کلیکریٹ آف کسٹمز انفورسمنٹ کے عملے نے کراچی میں سپر ہائی وے پر ایک کار اور گلشنِ معمار کے علاقے میں ایک بنگلے پر چھاپے مار کر پونے 2 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی شراب برآمد کرلی۔

ترجمان کے مطابق کلکٹریٹ آف کسٹمز انفورسمنٹ کی ٹیم نے سپر ہائی وے پر ایک مشکوک کار کی تلاشی کے دوران کار سے غیر ملکی شراب کے 5 کارٹن برآمد کرلیے ۔

کسٹمز ٹیم کی جانب سے کار سوار افراد سے پوچھ گچھ پر ان کے مزید ساتھیوں کی نشاندہی ہوئی ، کسٹمز نے ان کی نشاندہی پر گلشنِ معمار میں ایک بنگلے پر چھاپہ مارا، جہاں سے غیر ملکی شراب کی 1245 بوتلیں برآمد ہوئیں ۔

کارروائی کے دوران 2 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے ، ترجمان کسٹمز کے مطابق بنگلے اور کار سے برآمد شدہ غیر ملکی شراب 1 کروڑ 80 لاکھ روپے مالیت کی ہے ۔

 

Advertisement