کوئٹہ، صوابی: (دنیا نیوز) مغلزئی کے قریب نامعلوم افراد کی پولیس پارٹی پر فائرنگ سے ایک اہلکار شہید 2 زخمی جبکہ صوابی میں یار حسین پولیس سٹیشن پر ہینڈ گرنیڈ حملہ میں ایک اہلکار زخمی ہو گیا۔
بتایا گیا ہے کہ قلات کے علاقہ مغلزئی کے قریب مسلح افراد کی پولیس پارٹی پر فائرنگ سے 3 اہلکار گولیاں لگنے سے زخمی ہو گئے، جن میں سے ایک اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا، زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد کوئٹہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
صوابی میں یار حسین پولیس سٹیشن پر نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے ہینڈ گرنیڈ حملہ کیا جس سے ایک کانسٹیبل قائم شاہ زخمی گیا، ڈی ایس پی صوابی نے بتایا کہ حملہ سے تھانے کو جزوی نقصان پہنچا۔