سی ٹی ڈی پولیس کی کارروائیاں، 17 دہشت گرد گرفتار کر لیے

Published On 28 January,2023 06:41 pm

لاہور: (دنیا نیوز) دہشت گردوں کے خلاف سی ٹی ڈی نے کارروائیاں تیز کر دیں، پنجاب کے مختلف اضلاع سے 17 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا۔

سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق دہشت گردوں سے پستول ، رائفلیں اور دیگر ممنوعہ سامان برآمد ہوا، دہشت گردوں کے خلاف مختلف تھانوں میں 15 مقدمات درج کئے گئے۔

ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ 6 دہشت گردوں کو کوتوالی سے گرفتار کیا گیا، 2 دہشت گردوں کو بھکھی، ایک کو منڈی بہاؤ الدین اور ایک دہشت گرد کو خوشاب سے گرفتار کیا گیا۔

سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق ایک دہشت گرد کو چوبارہ ، ایک کو لودھراں ، ایک میاں چنوں اور ایک کو خانیوال سے گرفتار کیا گیا، دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے 47 کومبنگ آپریشن کئے گئے، 484 افراد کی بائیو میٹرک تصدیق کی گئی۔