آسمانی بجلی گرنے سے 2 افراد جاں بحق

Published On 29 January,2023 07:26 pm

پیرمحل: (دنیا نیوز) آسمانی بجلی گرنے سے مکان پر کام کرتے ہوئے 2 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

چک نمبر 332 گ ب میں ارشاد مستری اور محمد لطیف نامی مزدور زیر تعمیر مکان کی چھت پر کام کر رہے تھے کہ اچانک ان پر آسمانی بجلی گر گئی جس سے دونوں زخمی ہوکر بے ہوش ہوگئے۔

ریسکیو ٹیم کی جانب سے دونوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پیر محل منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

Advertisement