ڈیرہ اسماعیل خان: (دنیا نیوز) نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
افسوسناک واقعہ درا بن گریڈ سٹیشن کے قریب پیش آیا جہاں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سکیورٹی گارڈ موقع پر ہی دم توڑگیا۔
اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، جاں بحق شخص کی لاش کو درا بن ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی۔