پاکپتن : (دنیا نیوز) پنجاب کے شہر پاکپتن میں انتہائی لرزہ خیز واقعہ پیش آیا ہے جہاں گھریلو تنازع پر حقیقی بھائی نے دو بھائیوں اور بھابھی کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ پاکپتن کے تھانہ چک بیدی کے علاقہ 48 ایس پی پرتابہ میں پیش آیا، جہاں گھریلوتنازعہ تین افراد کی جان لے گیا ۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہیں پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔
پولیس کے مطابق مقتولین کی شناخت محمدیوسف، محمداسلم اور کلثوم اسلم کے نام سے ہوئی ہے ، قاتل محمد سلیم ہوائی فائرنگ کرتا موقع سے فرار ہو نے میں کامیاب ہوگیا ۔
پولیس نے نعشوں کو تحویل میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا جبکہ ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں ۔