کمالیہ : ( دنیا نیوز ) صوبہ پنجاب کے ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کی تحصیل کمالیہ میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق کمالیہ میں چیچہ وطنی روڈ پر تیز رفتار ڈمپر نے رکشہ کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے جن میں سے ایک کی حالت نازک ہے۔
ریسکیو ذرائع نے مزید بتایا کہ حادثہ میں جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت عثمان کے نام سے ہوئی ہے جبکہ زخمیوں کو تشویشناک حالت میں تحصیل ہیڈ کوارٹر ( ٹی ایچ کیو ) ہسپتال منتقل کردیا گیا ، ڈمپر ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا ہے۔