لاہور : (دنیا نیو ز) سی ٹی ڈی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے لاہور اور سرگودھا کو بڑی تباہی سے بچا لیا ، کالعدم تنظیم کے 8 دہشتگرد گرفتار کرلیے گئے ۔
کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ پنجاب (سی ٹی ڈی ) سے جاری بیان کے مطابق سی ٹی ڈی نے دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا ، لاہور سے پانچ اور سرگودھا سے تین دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا ، گرفتار دہشت گردوں میں محمد لقمان شاہد ، سید انس وقار اور ثنا اللہ ، سلیمان خان اور نجیب اللہ شامل ہیں ۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق سرگودھا آپریشن کے دوران تین دہشت گرد گرفتار ہوئے جن میں ارشاد اللہ اور محمد طاہر شامل ہیں ۔
سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گردوں سے بم ، دھماکہ خیز مواد ، ڈیٹونیٹر اسلحہ اور کالعدم تنظیم کی فنڈنگ کا سامان بھی برآمد ہوا ہے ۔
ترجمان کے مطابق سی ٹی ڈی نے رواں ہفتے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد سے 382 کومبنگ آپریشن کیے ، کومبنگ آپریشن کے دوران 18020 افراد کو چیک کیا گیا جن میں 59 مشتبہ افراد گرفتار ہوئے۔