کندھ کوٹ : پولیس کی کارروائی، مغوی ٹرک ڈرائیور بازیاب

کندھ کوٹ : پولیس کی کارروائی، مغوی ٹرک ڈرائیور بازیاب

ایس ایس پی عرفان سموں کے مطابق پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ ڈاکو مغویوں کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کر رہے ہیں، پولیس موقع پر پہنچی تو ڈاکوؤں نے فائرنگ شروع کردی۔

عرفان سموں نے مزید بتایا کہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے ڈاکو مغوی ٹرک ڈرائیور کو چھوڑ کر فرار ہوگئے جبکہ فرار ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لیے علاقے کی ناکہ بندی کر کے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔