شرقپورشریف:گھریلو ناچاکی پر شوہر نے بیوی کو قتل کردیا

Published On 20 March,2023 11:53 pm

شرقپور شریف: (دنیا نیوز) گھریلو ناچاکی پر شوہر نے چھریوں کے وار کر کے بیوی کوقتل کردیا۔

افسوسناک واقعہ محلہ چونگی سٹاپ کے قریب پیش آیا، جہاں اشفاق نامی شخص نے معمولی تلخ کلامی پر اپنی بیوی سمیرا بی بی کو چھریاں مار مار کر قتل کر دیا۔

پولیس نے ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا،مقتولہ کی نعش پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردی گئی۔
 

Advertisement