کراچی: کٹی پہاڑی کےقریب مبینہ پولیس مقابلہ ،4ملزمان گرفتار

Published On 30 March,2023 09:19 am

کراچی : (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے شارع نورجہاں میں پولیس نے کٹی پہاڑی کےقریب مبینہ مقابلے میں 4ملزمان گرفتار کرلیے ۔

ایس ایس پی سینٹرل کراچی کے مطابق ملزمان میں انتہائی مطلوب ملزم بھی شامل ہیں ، جنہیں زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا ہے ۔

گرفتار ملزمان کے قبضے سے2پستول،2 موبائل فونز اور دو موٹر سائیکلیں بھی برآ مد کرلی گئیں ہیں ، ملزمان میں رحیم یارخان گروہ کاشوکت، سدہیر و دیگرشامل ہیں ۔

ایس ایس پی سینٹرل کراچی کاکہنا ہے کہ ملزم شوکت ملک بھرمیں ڈکیتی کی50وارداتوں میں ملوث ہے، ملزم شوکت رحیم یارخان کے گھروں میں ڈکیتیاں کرنیوالے گروہ سےتعلق رکھتاہے۔

پولیس کے مطابق مقابلےکےدوران 2ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جن کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں ۔
 

Advertisement