جہلم : ( دنیا نیوز ) پنجاب کے ضلع جہلم میں تیز دھار آلے کے وار سے سگے بھائی نے بھائی کو قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق جہلم کے علاقہ کالا دیو میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جس میں سگے بھائی نے تیز دھار آلے کے وار سے بھائی کو قتل کردیا ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ( ڈی پی او ) جہلم نفری سمیت موقع پر پہنچ گئے اور نعش کو تحویل میں لے کر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ( ڈی ایچ کیو ) ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق واقعہ کی وجہ عناد گھریلو تنازعہ تھا ، مقتول محکمہ پولیس میں سب انسپکٹر تھا۔
ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا تھا کہ ملزم طارق کی گرفتاری کے لیے ریڈنگ پارٹیز تشکیل دے کر چھاپے مارے جا رہے ہیں اور ملزم کی گرفتاری کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔