شکرگڑھ کی تاریخ میں بڑی ڈکیتی، ڈاکو نقدی، ریال، سونا، ملبوسات بھی لے گئے

Published On 27 March,2023 09:55 pm

شکر گڑھ: (دنیا نیوز) بھٹلی میں شکر گڑھ کی تاریخ کی بڑی ڈکیتی ہوئی، ڈاکو نقدی، ریال ، سونا، ملبوسات بھی لے گئے۔

تفصیل کے مطابق 4 ڈاکو ایک گھر سے ڈیڑھ کروڑ روپے، 50 ہزار سعودی ریال لے گئے، پولیس کے مطابق ڈاکوؤں نے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر 18 تولے سونا، مہنگے ملبوسات بھی لوٹ لیے۔

شکر گڑھ پولیس نے نامعلوم ڈاکوؤں کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات کی شروع کر دی ہیں۔

Advertisement