پشاور : (دنیا نیوز) پشاورمیں ایف آئی اے کی کارروائی ، حوالہ ہنڈی کے غیرقانونی کاروبار میں ملوث 3 ملزمان کوگرفتار کرلیا۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق صوبائی دارالحکومت پشاور میں فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے کارروائی کرتے ہوئے حوالہ ہنڈی اور کرنسی کے غیر قانونی کاروبار میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔
ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کے قبضے سے 3 کروڑ 24 لاکھ 48 ہزار روپے نقدی اور حوالہ ہنڈی سے متعلق رسیدیں برآمد کرلی گئیں ، ملزم گزشتہ کئی سال سے حوالہ ہنڈی کے غیر قانونی کاروبار میں ملوث ہیں ۔