غریب کی روٹی پر بھی ڈاکہ ، کالج پروفیسر جعلسازی سے آٹا ہتھیانے میں ملوث نکلا

Published On 27 March,2023 12:11 pm

لیہ : (دنیا نیوز) غریب مستحقین کی روٹی بھی بے حسی کا شکار ہوگئی ، پنجاب کے ضلع لیہ میں کالج کے پروفیسر نے جعلسازی سے آٹا ہتھیالیا ۔

 لیہ کے آٹا تقسیم سنٹر میں انتہائی شرمناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج لیہ کے شعبہ اسلامیات کے ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ قاضی آمین اور ان کی اہلیہ سیکڑوں جعلی کوپن تیار کرکے مفت آٹا حاصل کرنے میں ملوث نکلے ۔

پولیس نے آٹا تقسیم سنٹرز پر سو سے زائد جعلی کوپن بھی پکڑ ے ہیں ۔

واقعے کا مقدمہ تحصیلدار محبوب احمد کی مدعیت میں تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے  ، مقدمے کے اندراج کے بعد سے ہی پروفیسر قاضی آمین اور اہلیہ روپوش ہوگئے ہیں ۔

اس حوالے سے لیہ کے ڈائریکٹر کالجز مظفر حسین کاکہنا ہے کہ پروفیسر کیخلاف محکمانہ کارروائی ہوگی۔

 

Advertisement