محکمہ پلانٹ پروٹیکشن کے 18 جہاز گراؤنڈ، ایریل سپرے ونگ غیر فعال ہو گیا

Published On 26 March,2023 05:18 pm

کراچی: (دنیا نیوز) وفاقی حکومت کے محکمہ پلانٹ پروٹیکشن کے 18 جہازوں کو گراؤنڈ کرنے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔

ذرائع کے مطابق محکمہ پلانٹ پروٹیکشن کے 10 جہاز کراچی اور 8 لاہور میں گراؤنڈ ہیں، کروڑوں روپے مالیت کے تمام جہاز کھڑے کھڑے خراب ہونے لگے، وقت پر مرمت اور دیکھ بھال نہ ہونے کی وجہ سے کئی جہاز خرابی کا شکار ہو گئے۔

محکمہ پلانٹ پروٹیکشن کے مطابق بیور، سیسنا اور فلیچر نامی جہاز سب کے سب گراؤنڈ ہو چکے، فلیچر اور سیسنا جہازوں کا فلیٹ 2004 اور بیور طیاروں کا فلیٹ 2021 سے گراؤنڈ ہے، گراؤنڈ ہونے سے محکمہ پلانٹ پروٹیکشن کا ایریل سپرے ونگ غیر فعال ہو گیا۔

محکمہ پلانٹ پروٹیکشن کے پاس ایک پائلٹ کراچی جبکہ دوسرا لاہور سٹیشن پر مقرر ہے، پاکستان میں ٹڈی دل کے حملے پر یہ جہاز متعلقہ علاقوں میں ایریل سپرے کرتے تهے، 2021 میں محکمہ پلانٹ پروٹیکشن کا جہاز رحیم یار خان میں گر کر تباہ ہوا اس کے بعد سے تمام جہازوں کو گراؤنڈ کر دیا گیا۔
 

Advertisement