لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب کے نگران وزیر اطلاعات عامر میر نے رہنما پی ٹی آئی فواد چودھری کے الزامات کو جھوٹ کا پلندہ قرار دے دیا۔
نگران وزیراطلاعات عامرمیر نے پنجاب میں آٹے کی تقسیم کے دوران 20 افراد کی ہلاکت کے دعوے کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں آٹے کی تقسیم کے دوران صرف 3 لوگ بھگدڑ مچنے سے جاں بحق ہوئے، باقی چار لوگ ہارٹ اٹیک کی وجہ سے جان کی بازی ہارے، ان میں سے 2 کا انتقال ہسپتال میں اور 2 کا گھر میں ہوا۔
عامرمیر کا کہنا تھا کہ فواد چودھری کی جھوٹ کی دکان اب نہیں چل پائے گی، کم ازکم رمضان میں ہی جھوٹ بولنے سے پرہیز کر لیں، خان صاحب اور ان کے ساتھیوں میں بڑھ چڑھ کر جھوٹ بولنے کا مقابلہ ہے۔
صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ پاکستانی عوام جھوٹ اور سچ کا فرق اچھی طرح جان چکے ہیں، اب فواد جیسوں کے لئےعوام کو گمراہ کرنا ممکن نہیں ہے۔