بہاولنگر: مبینہ پولیس مقابلے میں دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

Published On 01 April,2023 09:41 am

بہاولنگر :(دنیا نیوز) پنجاب کے ضلع بہاولنگر کے قصبے تھانہ فقیروالی کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلے میں دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیے گئے ۔

پولیس فقیروالی کے مطابق موٹرسائیکلوں پر سوار چار افراد کو روکنے کی کوشش کی تو انہوں نے پولیس پر فائرنگ کر دی، پولیس کی جوابی فائرنگ سے ملزمان بھاگ کر فصلوں میں گھس گئے۔

دوران فائرنگ اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے دو ڈاکو شدید زخمی ہو گئے جبکہ دو مسلح ڈاکو فرار ہوگئے جن کی گرفتاری کے لئے تعاقب جاری ہے ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی ڈاکوؤں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ، زخمی ڈاکو متعدد سنگین وارداتوں میں پولیس کو مطلوب ہیں۔
 

Advertisement