ملتان: (دنیا نیوز) عملے کی ملی بھگت سے سرکاری ملازمین مفت آٹا پوائنٹ پر آٹے کے تھیلے خورد برد کرنے لگے۔
ملتان میں عملے کی ملی بھگت سے سرکاری ملازمین مفت آٹا پوائنٹ پر لوٹ مار کرنے میں مصروف ہیں، مختلف اداروں کے ملازمین روزانہ سینکڑوں آٹے کے تھیلے لے جانے لگے جس کی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی ہے۔
فوٹیج میں سپورٹس گراؤنڈ پوائنٹ سے اہلکاروں کو متعدد آٹے کے تھیلے لے جاتے ہوئے دیکھا گیا ہے، دوسری جانب بہت سے شہری لمبی لائنوں میں کھڑے ہونے باوجود آٹا لینے سے محروم رہ جاتے ہیں، شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ وزیر اعلیٰ اور وزیر اعظم آٹا خورد برد کرنے والوں کے خلاف ایکشن لیں۔