ڈیرہ غازی خان: (دنیا نیوز) نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن رضا نقوی نے ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ غازی خان کا دورہ کیا۔
نگران وزیر اعلیٰ نے ٹراما سنٹر اور دیگر وارڈز کا معائنہ کیا، انہوں نے مریضوں کو فراہم کردہ علاج معالجے کی سہولتوں کا جائزہ لیا، اس کے علاوہ مریضوں کی عیادت کی اور طبی سہولتوں کے بارے میں دریافت کیا۔
محسن رضا نقوی نے مریضوں اور تیمار داروں سے مفت ادویات کی دستیابی کے بارے میں بھی پوچھا، نگران وزیر اعلیٰ پنجاب نے ہسپتال میں مریضوں کیلئے طبی و دیگر سہولیات کی فراہمی کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔