پتوکی : بین الاضلاعی ڈکیت گینگ کیخلاف کارروائی، 5 ملزمان گرفتار

Published On 28 March,2023 05:31 am

پتوکی : ( دنیا نیوز ) پنجاب کے شہر پتوکی میں تھانہ صدر کی پولیس نے بین الاضلاعی ڈکیت گینگ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے سرغنہ سمیت 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

پتوکی پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران گرفتار کئے جانے والے ملزمان سے 5 لاکھ روپے، ٹریکٹر ، موٹر سائیکل ، موبائل فونز اور اسلحہ برآمد ہوا ہے۔

پولیس نے مزید بتایا کہ گرفتار کئے جانے والے ملزمان سنگین وارداتوں میں مطلوب تھے، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے باقاعدہ تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Advertisement