لاہور: (دنیا نیوز) لاہور ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف درج مقدمات کی تفصیل کیلئے دائر درخواست پر لارجر بینچ تشکیل دے دیا۔
لاہور ہائیکورٹ کا 5 رکنی لارجر بینچ جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں تشکیل دیا گیا ہے دیگر ممبران میں جسٹس مس عالیہ نیلم، جسٹس طارق سلیم شیخ، جسٹس انوارالحق پنوں اور جسٹس محمد امجد رفیق شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ: عمران خان کی 7 مقدمات میں عبوری ضمانت منظور
جسٹس طارق سلیم شیخ نے عمران خان کی درخواست پر لارجر بینچ تشکیل دینے کی سفارش کی تھی، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے لارجر بینچ تشکیل دینے کی منظوری دی، سابق وزیر اعظم نے اپنے خلاف درج مقدمات کی تفصیل کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔