پاکپتن: فرائض میں غفلت برتنے پر سابق ایس ایچ او کو کانسٹیبل بنادیا گیا

Published On 26 March,2023 05:05 pm

پاکپتن: (دنیا نیوز) فرائض میں غفلت برتنے پر سابق ایس ایچ او کو کانسٹیبل بنادیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق فرائض میں غفلت برتنے پر سابق ایس ایچ او سب انسپکٹر فلک شیر کو پہلی چارج شیٹ میں سب انسپکٹر سے اے ایس آئی بنایا گیا۔

بعد ازاں فلک شیر کو دوسری چارج شیٹ میں حوالدارجبکہ تیسری میں کانسٹیبل بنادیا گیا ،سب انسپکٹر فلک شیر کو کانسٹیبل بنانے کے بعد 8سال کی سروس ضبط کرلی گئی۔
 

Advertisement