پاکپتن : (دنیا نیوز) پنجاب کے ضلع پاکپتن میں ماں ، بھائیوں سمیت سات افراد کوقتل کرنیوالا ملزم ساتھی سمیت گرفتار کر لیا گیا ۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق پولیس نے ملزمان اسد اور سرور کی خیبر پختونخوا میں روپوش ہونے کی کوشش ناکام بنا دی اور ملزمان کو 24گھنٹوں سے قبل گرفتار کیا ہے ۔
پولیس کی جانب سے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ ملزمان کے سہولت کاروں کی تلاش کیلئے مزید چھاپے مارے جارہے ہیں ۔
گزشتہ روز پاکپتن کے گاؤں بڑی راکھ میں انتہائی لرزہ خیز واقعہ پیش آیا تھا جہاں جائیداد کے تنازع پر بیٹے نے ماں ، بھائیوں، بھابھی بچوں سمیت سات افراد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا ۔
یہ بھی پڑھیں :پاکپتن : جائیداد کا تنازع ، بیٹے نے ماں ، بھائیوں سمیت 7 افراد کو قتل کردیا
پولیس کے مطابق ملزمان نے سحری کے وقت بھائی کے گھر میں گھس کر فائرنگ کرتے ہوئے ماں ، بھابھی اوراس کے تین بچوں کو قتل کردیا، فائرنگ سے ایک سات سالہ بچی شدید زخمی ہوئی ۔
ملزمان نے دو بھائیوں کو کھیت میں فائرنگ کرکے قتل کیا ، قتل ہونے والوں میں ماں ، بھائی شیر باز اور افتخار اسکی بیوی ، دو بیٹے اور بیٹی شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں :پاکپتن میں ایک ہی خاندان کے 7افراد کا قتل ، وزیراعلیٰ پنجاب کا نوٹس
افسوس ناک واقعے کا نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے نوٹس لیتے ہوئے جلدازجلد ملزم کو ساتھیوں سمیت گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا ۔