بورے والا: (دنیا نیوز) جعلی ٹوکن پر مفت آٹا وصول کرنے والا گروہ پولیس کے ہتھے چڑھ گیا۔
ذرائع کے مطابق تین رکنی گروہ اصل ٹوکن کی سکین کاپی پر جعلی ٹوکن تیار کرکے سادہ لوح افراد کے ذریعے تھیلے وصول کرکے انکو ایک تھیلہ تھما دیتے تھے۔
آٹا تقسیم سنٹر سے اب تک سینکڑوں تھیلے جعلی ٹوکن پر وصول کئے گئے، پولیس تھانہ ماڈل ٹاون نے گروہ کے ارکان کے خلاف کارروائی شروع کردی۔