ملک کے بیشتر علاقوں میں مزید بارشوں کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

Published On 30 March,2023 05:45 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا، پنجاب میں بارش کا امکان ہے، کشمیر، اسلام آباد میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

شمال مشرقی بلوچستان میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، خیبرپختونخوا، پنجاب اور شمال مشرقی بلوچستان میں چند مقامات پر موسلادھار بارش متوقع ہے۔

Advertisement