اسلام آباد: (ویب ڈیسک) محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا تاہم شمالی بلوچستان، خیبر پختونخوا، بالائی اور وسطی پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران اسلام آباد، پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی اور ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہا۔
اس دوران سب سے زیادہ بارش گوجرانوالہ میں 75، سیالکوٹ 43، گجرات 32، لاہور22، نارووال 21، منڈی بہاؤالدین11، جہلم، مری6، منگلہ، حافظ آباد، سرگودھا 3، راولپنڈی 2، اٹک ایک، مالم جبہ 29، بالاکوٹ 17، سیدو شریف 16 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔
اس کے علاوہ کاکول میں 14، چترال 7، دیر بالا 9، دروش 7، کالام ، چراٹ ،میر کھانی 5،راولاکوٹ ، کوٹلی 9، مظفر آباد 8، گڑھی دوپٹہ 6،گوپس ، استور2 اور بونجی میں ایک ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی ہے۔
ہفتہ کو ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق مٹھی اور سکرنڈ میں درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیا گیا ہے۔