پاکستان کسٹمز کا بولٹن مارکیٹ میں چھاپہ ، کروڑوں روپے مالیت کا سمگل شدہ سامان برآمد

Published On 27 March,2023 12:29 pm

کراچی : (دنیانیوز) پاکستان کسٹمزانفورسمنٹ ٹیم نے کراچی کی بولٹن مارکیٹ میں چھاپہ مار کر 16کروڑ 30لاکھ روپےمالیت کا سمگل شدہ سامان برآمد کرلیا ہے ۔

کسٹمز انفورسمنٹ ذرائع کے مطابق اینٹی سمگلنگ یونٹ نے چھاٹی لین، میریٹ روڈ اور مارکیٹ کوارٹرز میں مختلف گوداموں پر چھاپے مارے، کارروائیوں کے دوران 16 کروڑ روپے سے زائد مالیت کا سمگل شدہ سامان پکڑا گیا۔

ذرائع کے مطابق کارروائی چیف کلیکٹر کسٹمزیعقوب ماکواور کلیکٹر عثمان باجوہ کی ہدایت پرکی گئی ہے ، سمگل شدہ اشیاء میں شامل  سگریٹس، شیشہ فلیورز اور گٹکا بھی ضبط کرلیا گیا ہے ۔

کسٹمز ذرائع کے مطابق چھاپے کے دوران سمگل شدہ سامان ضبط کر کے تحقیقات شروع کردی گئیں ہیں ۔  

Advertisement