لاہور : زمان پارک سے چور شہری کی گاڑی لے اڑے

Published On 27 March,2023 09:33 am

لاہور: (دنیانیوز ) لاہور کے علاقے زمان پارک کے باہر سے بونیر کے رہائشی شہری کی قیمتی گاڑی چوری ہو گئی۔

ذرائع کے مطابق بونیر کا رہائشی فضل اکبر نامی شخص آج علی الصبح لاہور زمان پارک پہنچا تو نامعلوم چوروں نے اس کی گاڑی چوری کر لی۔

متاثرہ شہری کا کہنا ہے کہ گاڑی چوری مقدمے کے اندراج کیلئے تھانہ ریس کورس میں درخواست جمع کروائی ہے مگر تاحال مقدمہ درج نہیں ہوسکا ہے ، کرولا وائٹ ماڈل 2005 نمبر ایل ڈبلیو این 0305 لاہور نمبر کی ہے۔

متاثرہ شہری نے ایس پی اینٹی وہیکل لفٹنگ سٹاف سے اپیل کی ہے کہ اس کی گاڑی تلاش کر کے دی جائے۔
 

Advertisement