کراچی : ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کے مختلف واقعات، 4 افراد زخمی

Published On 26 March,2023 05:02 am

کراچی : ( دنیا نیوز ) شہر قائد میں ڈکیتی کی مختلف وارداتوں کے دوران مزاحمت پر 4 افراد زخمی ہو گئے۔

کراچی پولیس کے مطابق بلدیہ ٹاؤن ، اورنگی ٹاؤن، ناردرن بائی پاس اور فیڈرل بی ایریا میں ڈکیتی پر مزاحمت کے واقعات پیش آئے جن میں فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس نے بتایا کہ واقعات میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر کے ملزمان کی گرفتاری کے لئے کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ 

Advertisement