چشتیاں: آوارہ کتوں نے 6 سالہ بچے کو نوچ ڈالا

Published On 25 March,2023 06:41 pm

چشتیاں: (دنیا نیوز) نواحی علاقے خیابان کالونی میں آوارہ کتوں نے 6 سالہ بچے کو نوچ نوچ کر شدید زخمی کر دیا۔

محنت کش کا 6 سالہ کمسن بچہ گلی میں کھیل رہا تھا جب اچانک آوارہ کتوں نے اس پر حملہ کردیا، کتے بچے کو گھسیٹتے ہوئے گراؤنڈ میں لے گئے جہاں اسے بری طرح نوچتے رہے۔

اہل علاقہ نے موقع پر پہنچ کر بچے کی جان بچائی، آوارہ کتوں کے کاٹنے سے بچہ شدید زخمی ہو گیا، متاثرہ بچے کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔