کراچی :نمائش چورنگی کے قریب کار پر فائرنگ، شہری زخمی

Published On 25 March,2023 04:12 am

کراچی : ( دنیا نیوز ) شہر قائد کے علاقے نمائش چورنگی کے قریب کار پر فائرنگ کے واقعہ میں ایک شخص زخمی ہو گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والے شخص کو طبی امداد کے لئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ کا مقدمہ درج کر کے ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لئے کارروائی شروع کر دی ہے۔