کچے میں آپریشن، 97 ہزار ایکڑ رقبہ ڈاکوؤں سے کلیئر کر دیا گیا

Published On 25 March,2023 06:16 pm

رحیم یارخان: (دنیا نیوز) پولیس نے کچے میں آپریشن کے دوران بھونگ، ماچھکہ، آباد پور اور کوٹ سبزل کا 97 ہزار ایکڑ رقبہ ڈاکوؤں سے کلیئرکر دیا۔

ایڈیشنل آئی جی آپریشن پنجاب نے میڈیا کو بتایا کہ کچے میں آپریشن سابقہ آپریشنز کو مد نظر رکھ کر کیا جا رہا ہے، کچے میں چوہے بلی کا کھیل زیادہ دیر نہیں چلے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ علاقے میں 6 ماہ کے دوران 81 پولیس آپریشن کیے گئے، کچے سے اب تک اغواء کاروں کے 185 سہولت کار گرفتار کیے جا چکے ہیں، آپریشن کے دوران کچے سے 203 لوگوں کو ہنی ٹریپ کے ذریعے اغواء ہونے سے بچایا گیا۔