ایبٹ آباد: ( دنیا نیوز ) خیبر پختونخوا کے شہر ایبٹ آباد میں زمین کے تنازعہ پر دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہو گئے۔
ایبٹ آباد کے تھانہ میرپور کی حدود میں زمین کے تنازعہ پر دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہو گیا، واقعہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت عمر اور عامر کے ناموں سے ہوئی جبکہ فائرنگ کرنے والا شخص فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔
مقتولین کے لواحقین اور اہل علاقہ نے ایبٹ آباد پولیس سے واقعہ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے شاہراہ ریشم بلاک کرنے کی دھمکی دی۔
دوسری جانب پولیس نے زخمیوں و لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ایوب میڈیکل کمپلیکس پہنچا کر مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔